سوپور میں بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار:پولیس

 سرینگر /پولیس کی جانب سے سوموار کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کشمیر کے سوپور میں پولیس نے حب ڈانگر پورہ علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت منظور احمد ڈار ولد عبدالجبار ڈار ساکنہ حب ڈانگر پورہ کے بطور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کے قبضے سے 18گرام براون شوگر برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

بیان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 116/2019کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔