سری نگر//شمالی کشمیر کے نور باغ سوپورعلاقے میں 75 سالہ معمر شہری آگ کی واردات کے دوران جھلس جانے سے از جان ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سو پور کے نور باغ علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک پُر اسرار واردات کے دوران ایک رہائشی مکان کے دون کمرے اور سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح کو وہاں سے 75 سالہ حبیب ا ﷲ کانا ولد غلام محمد کی لاش برآمد کی گئی ۔
اُن کے مطابق آگ لگنے کی واردات کے دوران متوفی شخص گھر میں اکیلا تھا ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔