سرینگر//پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جو مسلح تصادم آرائی آج صبح شروع ہوئی تھی اُس میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ تصادم آرائی کی جگہ سے ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت جیش محمد نامی تنظیم سے وابستہ سجاد احمد ڈار ساکن سوپور کے طور ہوئی ہے۔
اس سے قبل آج صبح سوپور کے آرمپورہ نامی علاقے میں جھڑپ کا آغاز ہوگیا جس کے دوران طرفین کے مابین شدید گولی باری کا تبادلہ ہوا۔