سرینگر+جموں//جموں ۔پٹھانکوٹ شاہراہ پرمسافربس اورٹرک ٹرالی میں ٹکرہوجانے کے نتیجے میں ایک 10سالہ بچی سمیت2افرادازجان اور30دیگرزخمی ہوگئے ۔ جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پرہیرانگر کے نزدیک ایک مسافربس اورایک ٹرک ٹرالی کے درمیان ٹکرہوئی جبکہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل بھی بس کی زدمیں آگیا۔معلوم ہواکہ اس سرک حادثے میں 10سالہ کمسن بچی پریتی اور40سالہ شخص سوم داس موقعہ پرہی ازجان ہوگئے جبکہ دیگر30افراداس حادثے میں زخمی ہوئے ۔پولیس نے عینی شاہدین کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ ٹرک ٹرالی کیساتھ ٹکرانے کے بعدمسافربس اُلٹ گئی ،اوراس میں سوارمسافرزخمی ہوگئے جن میں سے 18زخمیوں کومیڈیکل کالج جموں سے منسلک اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ادھر سوپور کے علاقہ واڑورہ میں ایک سڑک حادثہ میں این نجی گاڑی ڈرائیور شدید طور زخمی ہوا ہے۔ بلال احمد لون ولد غلام نبی لون ساکنہ کرالہ پورہ کپوارہ اپنی گاڑی زیر نمبر JK09A – 9686 میں سوپور سے اپنے گھر کپوارہ کی طرف جارہا تھا، عینی شاہدین کے مطابق جونہی وہ واڑورہ کے نزدیک پہنچا تو اُس نے گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور سڑک کے کنارے ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرایا اور وہ شدید طور زخمی ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی گاڑی کی رفتار کافی تیز تھی جس کی وجہ سے وہ اس کے کنٹرول سے باہر ہوئی تھی اور یہ حادثہ پیش آیا بعد میں اُسے زخمی حالت میں سوپور اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی اور کیس درج کر کے گاڑی کو اپنی تحویل میں لیا۔