سوپورمیں روزانہ 5 لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار

سوپور//محکمہ پش و پالن کی ڈائریکٹر پورنیما متل نے کل شمالی کشمیر کے سوپور قصبے کا دورہ کیا اور مویشی پالنے کے شعبے اور محکمہ کی طرف سے مختلف اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متل نے ترقی پسند ڈیری کسانوں میں ڈیری فارم سے متعلق سازوسامان بھی تقسیم کیے جن میں ٹریکٹر، دودھ لینے والی وین اور دودھ دینے والی مشینیں شامل ہیں۔ قصبے کے ترقی پسند ڈیری کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے سوپور اور بارہمولہ میں محکمہ کی طرف سے کی گئی مختلف ترقیوں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوںنے کہا کہ انٹیگریٹڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اسکیم (IDDS) کے تحت اس سال ایک سو چالیس نئے ڈیری فارم قائم کیے گئے ہیں جس میں مستحقین میں چار کروڑ کی سبسڈی تقسیم کی گئی ہے۔ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں روزانہ 5 لاکھ لیٹر دودھ پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ورمی کمپوسٹ مینوفیکچرنگ یونٹس میں ترقی پسند کسانوں کی مدد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ متل نے سوپور شہر میں ویٹرنری ہسپتال کو ر جدید آلات سے آراستہ کرنے کے منصوبوں کے بارے میں مجمع کو آگاہ کیا۔