سوپورمیں بدنام زمانہ جنگل اسمگلر گرفتار

سوپور//سوپور پولیس نے بدنام زمانہ جنگل اسمگلر اشرف گنائی ولدگلہ گنائی کو گرفتار کیا ہے ۔کامراج فاریسٹ ڈویژن کے کنڈی علاقہ میں سرگرم اس سمگلر کیخلاف ڈپٹی کمشنر بار ہ مولہ نے 23-04-2019.پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وارنٹ بھی جاری کی تھی ۔اشرف گنائی پولیس کو متعدد ایف آئی آرزمیں مطلوب تھا۔شمالی کشمیر کے کنزرویٹر فاریسٹ عرفان رسول نے کہا کہ فاریسٹ ایکٹ کے تحت اس کیخلاف کئی ایف آئی آر درج تھے اور وہ اپنی سرگرمیوں سے بازنہیں آرہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اشرف کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کیلئے کیس ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کے سامنے پیش کیاجائے گا۔