سونہ وار کے مریض کامالی امدادکیلئے شکریہ

سرینگر// سونہ وار کے ایک مریض جس نے گردوں کی تبدیلی(کڈنی ٹرانسپلانٹ)کیلئے لوگوں سے مالی امداد کی اپیل کی تھی ،نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کیلئے اب کافی پیسے جمع ہوئے ہیں ،لہذا اب لوگ بنک اکاونٹ میں پیسے بھیجنا بند کریں ۔ 33سالہ امتیاز احمددرزی ساکن سونہ وار نامی مریض کے افراد خانہ کے مطابق امتیاز احمد کی نئی دلی کے ایک ہسپتال میں گردوں کی تبدیلی(کڈنی ٹرانسپلانٹ)کا آپریشن ہورہا ہے اور اس کیلئے اکاونٹ میں کافی پیسے جمع ہوگئے ہیں جو لوگوں نے بھیجے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کیلئے جتنے پیسے درکار تھے ،وہ جمع ہوگئے ہیں ۔انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اکاونٹ نمبر 0048040100010800میں پیسے جمع نہ کریں ۔