سونہ وار میں پولیس سوک ایکشن پروگرام

سرینگر//پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت گورنمنٹ بائز ہائی سکول سونہ وار سرینگرمیںضرورت مند طالب علموںمیں سٹیشنری تقسیم کی۔ اس موقعہ پر سکول عملہ، طالب علم اور معزز شہری موجود تھے۔ ایس ڈی پی او نہرو پارک نے اشیاء تقسیم کی اور ان کے ہمراہ ایس ایچ او رام منشی باغ تھی تھے۔ ایس ڈی پی او نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر کھیل کود سرگرمیوں میں بھی سبقت لینے چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ طالب علموں کو اپنے روشن مستقبل کو اپنی مرضی سے منتخب کرنے سے اطمینان ہوگا اور وہ جوش و جذبے سے محنت کرینگے۔ انہوںنے حاضرین کو یقین دلایا کہ پولیس غریب طالب علموں کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔