غلام نبی رینہ
کنگن//سونہ مرگ میں حکام کے تغافل کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑاکرکٹ کے ڈھیرنظرآتے ہیں،جس وجہ سے نہ صرف یہاں کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے بلکہ نالیوں میں غلاظت اورکوڑاکرکٹ جمع ہونے رہنے کی وجہ سے ہرسوعفونت سے راہگیروں کوپریشانی ہورہی ہے۔سونہ مرگ ٹرک یارڈ میں جگہ جگہ کوڑاکرکٹ کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں ۔سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے اس صحت افزا مقام کو گندگی سے صاف رکھنے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں نالیوں میں کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کے روز ٹرک یارڈ پانی کے تالاب میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ نالیوں میں کچرا جمع رہنے کی وجہ سے بدبوں پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کوہریشانی ہوتی ہے ۔انہوں نے ٹرک یارڈ میں صفائی رکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے پر زور دیا ہے۔