سونہ مرگ میں آگ سے دکان کو نقصان

کنگن//سونہ مرگ میں آگ کی واردات میں ہینڈی کرافٹ کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ مین مارکیٹ سونہ مرگ میں عبدالحمید وانی کی دکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے باعث وہاں افراتفری مچ گئی۔ اس موقعہ پر وہاں موجود دکانداروں اور راہگیروں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا اور ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔ آگ لگنے سے دکان میں سامان کونقصان پہنچا۔