کنگن// سونہ مرگ میں ضلع انتظامیہ گاندربل نے ’سنوفیسٹول‘ کو منسوخ کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ گاندربل نے اس بار سونہ مرگ شاہراہ کو آمدورفت کیلئے بحال کرنے کے ساتھ ہی وہاں ’سنوفیسٹول‘ کے انعقاد کی تیاریاں کی تھیں تاکہ سونہ مرگ کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاح راغب کئے جائیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اس فیسٹول کو منسوخ کیا گیاہے۔ ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ شاہراہ کو آمدو رفت کے لئے آج کھولا جارہاہے تاکہ سیاح سونہ مرگ میںلطف اٹھا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ سنو فیسٹول کو فی الحال ضلع انتظامیہ کی طرف سے منسوخ کیا گیا ہے ۔