گاندربل//وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کے بعد حکام نے پیر کو سونہ مرگ-زوجیلا شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونہ مرگ، مینی مرگ اور دراس کے علاقوں میں اتوار کی شام تازہ برف باری ہوئی۔
ایک سینئر ٹریفک عہدیدار نے بتایا کہ پھسلن اور تازہ برف باری کو دیکھتے ہوئے سونہ مرگ-زوجیلا شاہراہ کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
بیکن کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے شاہراہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔