سونہ مرگ-زوجیلا سڑک تازہ برف باری کے بعد آمد و رفت کے لیے بند

 
گاندربل// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے زوجیلا کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کے بعد حکام نے جمعرات کو سونہ مرگ-زوجیلا سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق دراس اور سونمرگ کے علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی جس کے بعد حکام نے سونمرگ-زوجیلا سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
 
تازہ برف باری کے باعث پھسلن کے حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔
 
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق سونمرگ، مینی مرگ اور دیگر علاقوں میں جمعرات کی صبح تازہ برف باری ہوئی۔
 
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) ٹریفک مہراج الدین نے کہا کہ پھسلن اور تازہ برف باری کے پیش نظر سونمرگ-زوجیلا روڈ کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔