کنگن//سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بھاری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں برفباری کی وجہ سے ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرآنے سے سونہ مرگ میں ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو چکی ہے۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام سونہ مرگ میں دو فٹ ،زوجیلا تین فٹ، گگن گیر ایک فٹ، کلن گنڈ میں دس انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
برف کی وجہ سے سونہ مرگ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھاری برفباری کی وجہ سے ہنگ سونہ مرگ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
وہین کئی مقامات پربجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے ، جس کی وجہ سے یہاں کئی محکموں کے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔