سوناواری//حاجن سوناواری پولیس تھانہ سے وابستہ اہلکاروں نے لاک ڈائون کے دوران دردِ زہ میں مبتلا ایک اورخاتون کو ہسپتال پہنچایا۔حاجن پولیس نے اس سلسلے میں کہا کہ حاجن سے ملحقہ علاقہ بہار آباد کے الطاف احمد نامی ایک مقامی شہری نے انہیں فون پر اطلاع دی کہ اس کی بیوی درد زہ میں مبتلا ہے اور ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے ۔ پولیس کے مطابق انہوں نے فوری طور پر تھانے میں موجود گاڑی کو بہار آباد روانہ کیا جہاں سے خاتون کو سمبل ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو طبی سہولیات فراہم کیں۔یہ پچھلے ایک ہفتہ سے دوسرا واقعہ ہے جب کسی خاتون کو پولیس نے ہسپتال پہنچایا۔اس سے قبل وجپارہ کی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔