سولنہ فلائی اُوَور حادثہ میں مزدور کی ہلاکت پر الطاف بخاری برہم

سرینگر //سابق وزیرخزانہ سیدمحمدالطاف بخاری نے رام باغ سولنہ فلائی ائوورپراتواردیررات گئے ایک ٹریفک حادثے میں محمدامین بٹ نامی مزدور کی ہلاکت پرتشویش کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں الطاف بخاری نے مطالبہ کیا کہ غلط سائڈ سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور جس نے کار کوٹکرماردی کوسخت سے سخت سزادی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ ٹریفک ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی کی وجہ سے پیش آیااورحکام کوملزم کے خلاف کیس درج کرنا چاہیے اور پھراس معاملے کو کم سے کم وقت میں حتمی انجام کوپہنچائیں۔اپنے تعزیتی پیغام میں الطاف بخاری نے غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی اور اُ ن کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔متوفی آزادبستی نٹی پورہ کا مزدورتھا۔انہوں نے اس حادثے میں زخمی دوسرے شخص کی جلد صحتیابی کی بھی دعاکی ۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سڑک حادثات کی شرح میں سنگین اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ پایا گیا ہے کہ ڈرائیور قواعد وضوابط پر عمل نہیں کرتے ہیں اورسلامتی ہدایات کو بھی رام باغ سولنہ فلائی ائور پر گاڑی چلانے کے دوران نظراندازکیاجاتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پرزوردیا کہ وہ مستقبل میں ایسے دلدوزحادثات پر روک لگانے کیلئے قابل عمل اقدام کریں۔انہوں نے ٹریفک پولیس سے بھی تلقین کی کہ وہ فلائی ائور کے دونوں اطراف خصوصی اسکارڈ تعینات رکھیںتاکہ انسانی جانوں کااتلاف نہ ہو۔