سرینگر/کشمیر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک جواں سال خاتون کو انتہائی قریب سے گولی مار جاں بحق کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ چھوٹی ویڈیو میں خاتون کوہاتھ جوڑے منت سماجت کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے لیکن کوئی اُس پر بہت قریب سے دو گولیاں مار کر اُسے جاں بحق کرتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ویڈیوکا نوٹس لیکر اس بارے میں حقائق کا پتہ لگایا جارہا ہے۔