جموں//محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے سورنسر۔مانسر وائلڈ لائف سینکچری کے لئے مانسر سے باری کپ تک 7.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک ٹریکنگ مہم کا اہتمام کیا۔اس ٹریک کو چیف وائلڈ لائف وارڈن جے اینڈ کے سریش کمار گپتا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔تقریب میں تقریباً 100 شرکاءنے شرکت کی جن میں طلباء، اسکالرز، ماہرین تعلیم، فطرت کے شائقین، مقامی نوجوان اور مختلف اضلاع کی نمائندگی کرنے والے پنچایتی ممبران شامل تھے۔شرکاءکو چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر گروپ میں 15-20 شرکاءشامل تھے۔ ایک گروپ اور دوسرے گروپ کے درمیان تقریباً 20 منٹ کا وقفہ رکھا گیا تھا۔ شرکاءنے سخت COVID پروٹوکول کی پیروی کی، سماجی فاصلہ برقرار رکھا اور پورے ٹریک کے دوران ماسک کا استعمال کیا، جو صبح 10.00 بجے شروع ہوا اور ہر گروپ نے تقریباً تین گھنٹے میں مکمل کیا۔ٹریک کے دوران شرکاءنے ریز ٹاپ سے مانسر جھیل اور جنگلی حیات کی پناہ گاہ کے مکمل نظارے سے لطف اندوز ہوئے۔ شرکاءنے ٹریک کی ندیوں، باو¿لیوں، حیاتیاتی تنوع، چڑھائی اور نزول سے بھی لطف اٹھایا۔ ٹریک کے اختتامی مقام پر مقامی لوگوں نے ادائیگی کی بنیاد پر شرکاءکے لیے مقامی کھانوں کے ریفریشمنٹ اسٹالز لگائے تھے۔
سورنسر۔مانسر وائلڈ لائف سینکچری کیلئے ٹریکنگ مہم روانہ
