سواستھ بھارت یاترا 2018

نئی دلی//جموں وکشمیرریاست نے سواستھ بھارت یاترا 2018ء میں سرگرم شرکت اور اس پروگرام کی مؤثر عمل آوری کے علاوہ متحرک ہونے میں سرینگر شہر کوبہترین کارکردگی کے لئے بہترین ریاست ہونے کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔دشوار ترین پہاڑی ریاستوں کے زمرے میں بہترین ریاست کا ایوارڈ کمشنر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار نے جبکہ بیسٹ پرفارمنگ سٹی ایکٹویشن کا ایوارڈ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر پرویش کمار نے نئی دلی میں منعقدہ پروقار تقریب پر حاصل کیا۔ایک سو دِنوں پر مشتمل ’’بہتر کھائو انڈیا مومنٹ ‘‘اور ’’ سواستھ بھارت یاترا ‘‘ 16؍ اکتوبر 2018ء کو ورلڈ فوڈ ڈے کے موقعہ پر لیہہ سے شروع کی گئی تھی۔اس یاترا کے دوران ریاست بھر میں مفید کھانے کے تعلق سے جانکاری عام کی گئی ۔ سری نگرسور جموں شہروںکو سٹی ایکٹویشن کے زمرے میں بہترین کارکردگی کیلئے انعام سے نوازا گیا۔سری نگر میں اس سلسلے میں جھیل ڈل میں ایک شکارہ ریلی نکالی گئی ۔ اس کے علاوہ ڈلگیٹ سے نشاط باغ تک ایک سائیکلو تھان کا بھی اہتمام کیا گیا۔