راجوری //راجوری کاگائوں سنکاری بہت بڑی آبادی پر مشتمل ہے جہاں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ایک ڈسپنسری بنائی گئی ہے تاہم مقامی عوام کاکہناہے کہ اس میں ایک بھی ڈاکٹرنہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ حلقہ انتخاب درہال میں واقع اس طبی مرکز کا کوئی فائدہ نہیں اور یہ برائے نام بن کر رہ گیاہے ۔ ان کاکہناہے کہ طبی سنٹر تو موجود ہے لیکن اس میں ایک بھی ڈاکٹر تعینات نہیں اور نہ ہی کسی مریض کو اس ڈسپنسری سے طبی سہولیات فراہم ہورہی ہیں ۔ان کاکہناہے کہ ڈسپنسری میں تعینات ملازمین کبھی کبھار آتے ہیں اور پھر حاضری کرکے واپس چلے جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس طبی مرکز میں ادویات بھی فراہم نہیں اور اگر کوئی بیمار ہوجائے تو اس کاعلاج نہیں ہوتا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راجوری نے تحقیقات کروانے کا یقین دلایاہے ۔