سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع گاندربل میںسینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی میں بلاخلل پانی اور بجلی کی سپلائی ،سڑک رابطوں اوریونیورسٹی کے لئے اضافی 1000کنال اراضی ٹرانسپورٹ سہولیات،سیکورٹی انتظامات ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اوردیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنرنے پی ایچ ای اورپی ڈی ڈی آفیسران کو ایک ہفتے کے اندر اندر تمام متعلقہ محکموں کو یونیورسٹی سے جوڑنے کی ہدایت دی تاکہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئران تولہ مولہ کے راستے گاندربل بارسو سڑک پر کام شروع کریںگے جو کہ 4.83کلومیٹر پر محیط ہے ا ورجو ستمبر2019ء تک مکمل ہوگی ۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر گاندربل کو کیمپس کے پاس ایک ہزار کنال اضافی اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کا فروغ
