سنجیو گپتا رجسٹرار ہائی کورٹ تعینات

سرینگر// جموں کشمیر ہائی کورٹ میں سنجیو گپتا کو رجسٹرار جنرل جبکہ جیما بشیر کو سرینگر ونگ میں رجسٹرار انسپکشن تعینات کیا گیا ہے۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جوائنٹ رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) پرمود کمار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے14 جنوری 2021 کے آرڈر کے پیش نظر اور چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈسڑکٹ جج( سپر ٹائم سکیل) سنجیو گپتا کو جموں کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل اورڈسڑکٹ جج (سلیکشن ٹائم سکیل) جیما بشیر کو ہائی کورٹ کی سرینگر ونگ میں رجسٹرار انسپکشن کے بطور تعینات کیا گیا۔