بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ ترگام سمبل واقعہ کے سلسلے میں ملزم کے خلاف بہت جلدعدالت میں چارج شیٹ پیش ہوگا۔ پولیس کے مطابق کمسن بچی کی جنسی زیادتی کے متعلق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم کے خلاف چارج شیٹ مختصر مدت میں داخل ہوگا اسلئے لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ پولیس نے خبردار کیاکہ جو بھی افواہ پھیلانے میں ملوث پایا جائے گا، اُس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔