سمبل میں ہڑتال اور دھرنا | قصبے میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا الزام

بانڈی پورہ//سمبل سوناواری میں بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کے خلاف جمعرات کو ہڑتال کی اور سمبل پل کے قریب سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر دھرنا دیا ۔ہڑتال کی کال ٹریڈرس فیڈریشن سمبل نے دی تھی۔ احتجاج تاجروں اورعام لوگوں نے کہا کہ اگر سرکار نے اُن  کے مطالبات حل نہیں کئے تو احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا اور ہڑتال مزید سخت ہوگی۔احتجاجی تاجروں نے کہا کہ قصبے کی سڑکیں خستہ حال ہیںجبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ۔