سلطان پورہ پٹن میں دھرنا | بنڈ پر جاری کام بند کرنے کا الزام

 بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے سلطان پورہ علاقے کے لوگوں نے سنیچر کو محکمہ فلڈکنٹرول کے خلاف دھرنا دیا ۔ احتجاجی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے سیلاب کے بعد سرکار نے پلہالن گھاٹ سے نائد کھے تک بنڈ پر مرمت کا کام کرنے کے  احکامات صادر کئے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ ٹھیکیدار نے اسی جگہ سے مٹی نکال کراس بنڈ کو مکمل کرلیا اور وہاں ایک کھڈبن گیاجو جھیل کا منظر پیش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سات سالہ فیضان نامی معصوم پیر پھسلنے سے غرقآب ہوااور اُس کی موت واقع ہوئی اور گزشتہ سال بھی دو معصوموں کی جانیں گئیں۔انہوں نے سرکار اورضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرائیں ۔