سلام فاؤنڈیشن مہوکا ایثار

 بانہال // سلام فائونڈیشن مہو بانہال ضلع رام بن نے اپنے ذاتی خرچے پر علاقے کے سات غریب بچوں کا داخلہ مہو کے دو پرائیویٹ سکولوں میں کراویا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔فائونڈیشن نے ان غریب اور نادار بچوں کو نرسری سے لیکر کسی بھی تعلیمی ڈگری کے حصول تک ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی ذمہ داری کا اعلان کیا ہے اور یہ امداد فاؤنڈیشن کے ارکان اپنے وسائل سے دیں گے۔ تعلیمی لحاظ سے نہایت پسماندہ علاقہ مہو منگت میں ایسی پہلی کاوش کا مقصد علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کو عروج بخشنا اور لوگوں کو زیور تعلیم سے آراستہ اور راغب کیا جاناہے۔ اس سلسلے میں مہو میں منعقد تقریب میں سلام فاؤنڈیشن نے ان سات لڑکوں میں کتابیں ، کاپیاں ، پنسل اور سکولی بیگ وغیرہ تقسیم کئے۔اس موقعہ پر مہو پنچایتی نمائندگان کے علاوہ مقامی معززین اور اہل مخیر حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔کئی لوگوں نے تین غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات وغیرہ اپنے ذمہ داری لینے کی پیش کش کی ۔ مقامی لوگوں نے سلام فائونڈیشن کے اس ایثار اور علاقے کے عوام میں تعلیم کی آگاہی کے بارے میں کی جارہی کاوشوں کی سراہنا کی ہے اور تنظیم کو بھرپور تعاون دینے کا عزم ظاہر کیاہے۔