جدہ // سعودی عرب نے پورے ملک کو لاک ڈائون کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کے سفر کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ساتھ ہی سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت 12ممالک کیساتھ پروازوں کو بھی روک دیا ہے۔سعودی عرب نے کرونا وائرس کے خطرے کے باعث مختلف ممالک کیساتھ پروازوں کو معطل کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو بیرون ممالک جانے سے روک دیا ۔جبکہ دوسرے ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کو بھی جلد واپس ملک آنے کی ہدایت کردی۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں، جو مختلف ممالک میں ہیں، 72گھنٹوں میں واپس آنے کی ہدایت دی ہے۔انہیں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر ملک کو لاک ڈائون کیا جاسکتا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پڑوسی عرب ریاستوں سمیت 19ممالک کیلئے سفری پابندی عائد کی ہے۔سعودی عرب نے یورپی یونین،سوئزر لینڈ، بھارت، پاکستان،سری لنکا،فلپائنز،سوڈان،ایتھو پیا،جنوبی سوڈان، اریٹریا، کینیا،ڈجیبوتی اور سو مالیہ کیساتھ پروازیں معطل کردی ہیں۔سعودیہ نے ان ممالک سے آنے والوں کیلئے داخلہ بھی بند کردیا ہے۔اردم کیساتھ بھی سبھی راستے معظل کئے گئے ہیں جبکہ قطر، بحرین اور دیگر پڑوسی ممالک کیساتھ بھی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45تک پہنچ گئی ہے۔