سری نگر// سری نگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر ٹرک اور کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز رام بن کے مقام پر مہندرا اور ٹکر کے درمیان زور دار ٹکر ہونے کے باعث تین افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو وعلاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اُن کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔
زخمیوں کی شناخت ڈرائیور مدثر احمد ولد غلام قادر ساکن واگن ، محمد عمران ولد بشیر احمد ، مہروزا جاوید ولد جاوید احمد کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔