اشفاق سعید
سرینگر// سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کے روز ریکارڈ 102 پروازیں چلیں جس نے اسے تاریخ کا مصروف ترین دن بنا دیا۔ائر پورٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان کے مطابق 51 مختلف پروازوں کے ذریعے 7,305 مسافر سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچے جبکہ 7,894 مسافر اتنی ہی پروازوں سے روانہ بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 11 اپریل 2022 کو ائر پورٹ ٹریفک کا مصروف ترین دن تھا۔ 51 پروازوں میں 7,305 مسافروں کی آمد ہوئی اور 51 پروازوں میں 7,894 مسافر مختلف شہروں کیلئے شیڈول پروازوں میں چلے گئے۔ترجمان نے کہا کہ مجموعی طور پر102 پروازوں میں 15,199 مسافروں کی آوا جاہی ہوئی۔ ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، “ایک اور سنگ میل عبور کیا گیاہے ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ قبل ازیں 28 مارچ ہوائی اڈے پر مصروف ترین دن تھا ،جب ریکارڈ 90 پروازیں 15,014 مسافروں کو لے کر سری نگر ہوائی اڈے پر اڑان بھریں۔ حکام نے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر ایک نئی ٹرمینل عمارت تعمیر کریں گے تاکہ مزید مسافروں کو ٹھہرایا جا سکے۔