سرینگر کے اسپتال میں ایک اور کورونا ہلاکت، تعداد17

سرینگر//سرینگر کے ایک اسپتال میں منگل کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءایک55سالہ شہری جاں بحق ہوگیا جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی۔
بارہمولہ ضلع کا رہنے والا مذکورہ شخص سکمز میں داخل تھا اور وہ وہیں فوت ہوگیا۔
اسپتالی ذرائع کے مطابق فوت شدہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلاءتھا جس کے دوران اُس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جس کے بعد وہ فوت ہوگیا۔