سرینگر//شہر سرینگر کا ایک53سالہ شہری جمعرات کو کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد279تک پہنچ گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق نوا کدل کا شہری سکمز میں انتقال کرگیا۔مذکورہ شہری محکمہ جل شکتی کاملازم تھا۔
مذکورہ شہری کی ہلاکت سے وادی کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد259تک پہنچ گئی ہے جبکہ جموں صوبے میں 20ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
وادی میں سب سے زیادہ یعنی75 کورونا ہلاکتیں سرینگر ضلع میں ہوئی ہیں۔