سرینگر پارلیمانی نشست کیلئے ووٹنگ آج | فرضی پولنگ روکنے کیلئے کثیر سطحی انتظامات

سرینگر// سرینگرمیں پارلیمانی نشست کے منصفانہ اورغیر جانبدارانہ چنائو کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اوراس سلسلے میں اہم اقدامات کے طورپر فرضی پولنگ روکنے کے لئے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے ہیں جن میں فلائنگ سکارڈس ،مائیکرو مشاہدین اور ویڈیو گرافرس کی تعیناتی کے علاوہ ضلع بھر میں زونل اورسیکٹر مجسٹریٹس کی تعیناتی شامل ہے۔ڈی آئی او سرینگر ڈاکٹر شاہد نے عام شہریوں اوررائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہ فرضی پولنگ کے سلسلے میں شکایات کی خاطر دئے گئے نمبرات پر رابطہ قائم کریں تاکہ ان شکایات کا بروقت اورفوری طورازالہ کیا جاسکے۔