سرینگر//سرینگر کے نوگام علاقے میں ہفتہ کو ایک بزرگ شہری سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ شہری کو ایک گاڑی نے ٹکر ماری جس کے بعد اُسے صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
مذکورہ شہری کی شناخت محمد مزمل ساکن جواہر نگر سرینگر کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے گاڑی کو ضبط کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے لیکر کیس درج کرلیا۔