سرینگر// پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل کو یہاں چار ‘ہائبرڈ’ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتاریاں شہر کے بمنہ علاقے میں کی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے چار پستول برآمد ہوئے۔ پولیس اور 2آر آر نے بمنہ علاقے سے 4ملی ٹینٹوں کو 4 پستولوں سمیت حراست میں لیا۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس سلسلے میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہائبرڈ ، ملی ٹینٹوںکے لیے ہمدردی رکھتا ہے اور ٹارگٹڈ حملہ کرنے اور پھر معمول کی زندگی میں واپس آنے کے لیے بنیاد پرست ہوتاہے۔ تاہم پولیس نے انکی شناخت ظاہر نہیں کی۔