سرینگر //پولیس پارٹی شہید گنج نے قرفلی محلہ میں تین قمار بازوں سلیم جان بٹ ساکن شالہ کدل ، عاقب ظہور بٹ ساکن سونہ مسجد فتح کدل اورفیروز احمد لاوائی ساکن زینہ کدل کواُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاجب 2202 روپئے دائو پر لگائے گئے تھے ۔اس موقع پر تاش کے پتے بھی برآمد کرکئے گئے۔ شہید گنج تھانہ نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 22/2020درج کرلیا۔