Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سرینگر میں پولیس پر حملے کرنیکی سازش بے نقاب | بمنہ واقعہ میں ملوث 3گرفتار ملزمان سے ترک ساختہ اسلحہ برآمد | پولیس کی لمبی لسٹ تیار کی گئی تھی: ڈی جی پی

Towseef
Last updated: December 18, 2023 12:29 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر کے پولیس سر براہ آر آر سوین نے ہفتے کے روز کہا کہ سری نگر کے بمنہ علاقے میںگذشتہ ہفتے ایک پولیس اہلکار پر حملہ کرنے میں ملوث تین ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ انجام دینے کی سازش پاکستان میں مقیم دانش عرف حمزہ برہان نامی ایک جنگجو نے رچی تھی جس نے ماسٹر مائنڈ دانش احمد ملہ کے ساتھ رابطہ کرکے یہ کام انجام دلایا۔بتادیں کہ سری نگر کے بمنہ علاقے میں 9 دسمبر کو محمد حفیظ چک پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ سوین نے اتوار کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں اس حملے اور گرفتاریوں کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی۔انہوں نے کہا: ‘مکمل تحقیقات اور تکنیکی شواہد سے معلوم ہوا اس حملے میں تین افراد جن کی شناخت امتیاز احمد کھانڈے ولد طارق احمد کھانڈے ساکن ہمدانیہ کالونی سیکٹر اے بمنہ، مہنان خان ولد معراج الدین خان ساکن خواجہ پورہ رعنا واری اور دانش احمد ملہ ساکن ہمدانیہ کالونی بمنہ ملوث ہیں’۔ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بمنہ میں یو ایل اے پی کے دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔ موصوف ڈی جی پی نے کہا کہ یہ تینوں پاکستان میں مقیم ہینڈلر حمزہ برہان کے کہنے پر کام کر رہے تھے جو در اصل جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا رہائشی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ان تین دہشت گردوں میں سے دانش ملہ ماسٹر مائنڈ تھا جس نے پولیس اہلکار محمد حفیظ چک پر حملے کی سازش رچی’۔ان کا کہنا تھا: ‘مذکورہ پولیس اہلکار 9 دسمبر کو ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس آ رہا تھا کہ اس پر 6 گولیاں چلائی گئیں جن میں سے تین اس کے جسم میں پویست ہوگئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا’۔انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے اور جلد ہی وہ واپس ڈیوٹی جوائن کرے گا۔مسٹر سوین نے کہا کہ پولیس اہلکار محمد حفیظ پر امتیاز کھانڈے نے گولیاں چلائیں۔انہوں نے کہا: ‘تحقیقات کے دوران حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار جن میں ترک ساخت کا ایک کینک ٹی پی 09 پستول، ایک میگزین، ایک 9 ایم ایم راونڈ امتیاز احمد کھانڈے کی تحویل سے بر آمد کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘مہنان خان کی تحویل سے ترک ساخت کا ایک کینک ٹی پی 09 پستول، ایک میگزین اور 7 روانڈ بر آمد کئے گئے اور دانش ملہ کی تحویل سے 57 نو ایم ایم راونڈ اور 2 میگزین بر آمد کئے گئے’۔انہوں نے کہا: ‘گرفتار شدہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے تھا’۔جموں و کشمیر پولیس سر براہ نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ان تینوں نے پولیس اہلکاروں کی ایک لمبی فہرست تیار کی تھی جن کو ٹارگیٹ بنانا ہے۔انہوں نے کہا: ‘اس فہرست میں اور لوگ بھی درج ہیں لیکن اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے’۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ترک ساخت کے پستول پہلی بار بر آمد کئے گئے ہیں سوین نے کہا: ‘اس قسم کے چھوٹے ہتھیار ماضی میں بھی بر آمد کئے گئے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ایسے ہتھیار ڈورن کے ذریعے گرایے جاتے ہیں اور بعد میں دوسرے ذرائع سے ان کو جموں و کشمیر میں سمگل کیا جاتا ہے اور ایسے ہتھیار ہلکے ہوتے ہیں ان کو حملہ کرنے کے لئے اٹھانا آسان ہوتا ہے’۔اس ماڈیول کا پولیس انسپکٹر مسرور احمد کے قتل کے ساتھ کوئی تعلق ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘اس کیس کی تحقیقات این آئی اے کر رہی ہے’۔بتادیں کہ پولیس انسپکٹرمسرور احمد وانی پر عید گاہ سری نگر میں 29 اکتوبر کو اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ کرکٹ کھیل رہا تھا بعد ازاں 40 روز بعد وہ دیلی کے ایمز ہسپتال میں 7 دسمبر کو زندگی کی جنگ ہار گئے تھے۔انہوں نے بمنہ میں پیش آنے والے اس واقعے کی پیشہ ورانہ طریقے سے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سراہنا کی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرحدی علاقوں میں فوج کا بڑا آپریشن لوگوں کی حفاظت کیلئے42زندہ گولے ناکارہ بنا دئیے گئے
پیر پنچال
فائرنگ میں جانی نقصان نہ ہونے کے بعد حد متارکہ کے نزدیک مذہبی اجتماع لوگوں کی بڑی تعداد مندر میں جمع ہوئی ،محفوظ رہنے پر دیوی دیوتاؤں کا شکرانہ ادا
پیر پنچال
ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملے جاری رامسو سب ڈویژن میںتازہ حملہ میں دو گائے، ایک بیل اور ایک بچھڑا ہلاک
خطہ چناب
بیوپارمنڈل گول نے دی باڈی تشکیل | گول بازار کے مسائل پر کی بات،جلدسنڈے مارکیٹ لگے گا
صنعت، تجارت و مالیات

Related

صفحہ اول

ہندوپاک جنگ بندی جاری رہے گی | کوئی حتمی معیاد مقرر نہیں | فی الحال ڈی جی ایم اوز کے درمیان کوئی بات چیت طے نہیں: فوج

May 18, 2025
صفحہ اول

وادی میں گرم ترین دن ریکارڈ | پارہ 32.2ڈگری سیلسیس درج | جموں میں درجہ حرارت 40.0 | 21 سے 24 مئی تک شدید گرمی کی دوسری لہر متوقع

May 18, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے ساتھ آج کوئی بات چیت نہیں: فوج

May 18, 2025
صفحہ اول

آپریشن سندور کے بعد پاکستان خوفزدہ ||لشکر و جیش ہیڈکوارٹر تباہ پاکستان میں 100کلومیٹر اندر تک کارروائی کی: امیت شاہ

May 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?