سرینگر میں نارتھ زون کلچرل اور محکمہ اطلاعات کے اشتراک سے نعتیہ مقابلے کا انعقاد

سرینگر //نارتھ زون کلچرل سینٹر نے محکمہ اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے پولو ویو سرینگر میں خصوصی صلاحیتوں کے مالک بچوں کیلئے نعت مقابلے کا انعقاد کیا ۔ نعتیہ مقابلے میں وادی کے مختلف تعلیمی اداروں اور تنظیموں سے وابستہ طلبہ نے حصہ لیا ۔ این زی سی سی کے کنسلٹنٹ مشتاق علی خان نے کہا کہ وہ مخصوص بچوں کیلئے ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ نعتیہ مقابلے میں نثار احمد نجار نے پہلی، روئوف صدیق نے دوسری ، ہلال احمد بیگ نے تیسری جبکہ زینت جان نے خصوصی انعام حاصل کیا ۔ نعتیہ مقابلے میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد انعام ، یاداشت اور اسناد سے نوازا گیا جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر طلبہ کو نقد انعام کے علاوہ اسناد بھی دئے گئے۔ نعتیہ مقابلے میں جج کے فرائض غلام حسن غمگین، راحل کشمیری، مولوی نورانی نقشبندی اور میر ساقب مشتاق نے انجام دئے  اس موقعے پر ڈائریکٹر ریڈو کشمیر سرینگر ہمایو قیصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ڈی سی شاہ فیصل اور آئی جی پی کشمیر بسنت راتھ نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی ۔ تقریب کے موقعہ پر طلبہ لیڈر شیلا رشید بھی موجود تھیں۔