سرینگر میں منشیات فروش گرفتار | ممنوعہ نشیلی اَدویات ضبط:پولیس

سرینگر//سرینگرپولیس نے دو منشیات فروشوں کو ممنوعہ نشیلی ادویات سمیت گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دورا ن 90 فٹ صورہ کے نزدیک ایک رآٹو زیر نمبر JK01X-0887 کو ورک کر اس کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی منشیات فروش آٹوڈرائیو کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت جاوید احمد بٹ سا کن رنگل ناگبل گاندربل کے طور ہوئی ہے اور اس کی تحویل سے 50 گرام چرس برآمد کرکے ضبط کر لی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن صورہ میں ایف ائی آر زیر نمبر17/2020متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ہے ۔