سرینگر /پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سرینگر پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران منظور احمد شیخ ولد اسد ا للہ شیخ ساکنہ برتھنہ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے چرس برآمد ہوا۔چنانچہ پولیس آفیسران نے موقع پر ہی مذکورہ منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 223/2019کے تحت پارمپورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔