سرینگر/پولیس نے جمعہ کو کہا کہ سرینگر پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش جس کی شناخت طاریق احمد وانگو ساکنہ چنکرال محلہ حبہ کدل حال چیک راولپورہ کے بطور ہوئی ہے، پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کے خلاف متعد د مقدمات درج ہیں ۔
پولیس کے مطابق طاریق احمد وانگو کواس سے پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔
پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروش اس وجہ سے بھی بد نام زمانہ ہے کہ وہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں خصوصا طلاب میں نشیلی اشیاء بڑے پیمانے پر فروخت کیا کر تاتھا۔