سرینگر //ریاستی سیول سیکریٹریٹ جمعہ کو یہاں 6ماہ کیلئے بند ہوگیا۔ سیکریٹریٹ سے منسلک دفاتر اب 6نومبر کو جموں میں کام کرنا شروع کرینگے۔مہاراجہ گلاب سنگھ کی 1872میں قائم کی گئی یہ روایت گذشتہ 145برسوں سے جاری ہے۔سردیاں شروع ہوتے ہی ریاستی سرکار کے دفاتر 6ماہ کیلئے جموں منتقل ہوتے ہیں اور گرمیاں شروع ہوتے ہیں ان دفاتر کو سرینگر منتقل کیا جاتا ہے۔اس روایت کو برقرار رکھنے کیلئے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔