سرینگر میں سڑکوں کی کشادگی کے کام میں سرعت لائی جائے: صوبائی کمشنر

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے باز آبادکاری عمل میں سرعت لانے اور التوأمیں پڑے معاملات کو فوری طور نمٹانے کے لئے متعلقہ آفیسران پر زوردیا ہے کہ تاکہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی کے کام میںتیزی لائی جاسکے اورٹریفک میں باقاعدگی آنے سے لوگوںکی راحت رسانی یقینی بن سکے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار سرکیولر روڈ پروجیکٹ کی 249اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔میٹنگ کے دوران اُن مستفیدین کے معاوضے کی ادائیگی کا جائزہ لیا گیا جن کے ڈھانچے سرکیولر روڈ پروجیکٹ کی زد میںآتے ہیں ۔میٹنگ کے دوران فتح کدل حبہ کدل براستہ ملہ پورہ ،نیو زینہ کدل اولڈ زینہ کدل ،پانتہ چھوک زیون جنکشن،سیمپورہ ،ٹینکی پورہ ۔زیندار محلہ اورجمالٹہ عالی کدل روڈ سڑکوں کی کشادگی کے لئے حصول اراضی کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران پروجیکٹ میںحائل رکائوٹوں کو ہٹانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران آدھار کارڈ پیش کرنے اورعملی جانچ کے بعد اُن کنبوں کو نقد معاوضہ اداکیا گیا جن کے ڈھانچے پروجیکٹ کے تحت آتے ہیں۔