سرینگر میں راتیں انتہائی سرد، درجہ حرارت منفی5.6

 سرینگر //سنیچر او ر اتوار کی درمیانی رات سرینگر میں روان موسم کی سرد ترین رات ثابت ہوئی ۔ اس رات کم سے کم درجہ حرارت مزید گر کر منفی 5.6ڈگری تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع ابر آلود رہنے کی صورت میں آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرات میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔اتوار کو بھی شہر اور وادی کے متعدد علاقوں میں ہلکی دھوپ تھی جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ تاہم مطلع صاف ہونے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ۔ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 9.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، جو یہاں ابتک کا سب سے کم درجہ حرارت رہا۔پہلگام میں 9.3، قاضی گنڈ میں منفی 5.6 ، کپوارہ  میںمنفی 6.0 ،کوکرناگ میں منفی 5.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ لداخ کا لیہہ علاقہ ریاست  کا سرد ترین علاقہ رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.6ڈگری سلسیش 
ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.8ڈگری درج ہوا  ۔