سرینگر میں درجہ حرارت منفی 3.0 | آئندہ 2روز تک موسم خشک رہیگا

سرینگر//سرینگر میں پارہ منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور دیگر مقامات پر ہفتہ کو معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں شبانہ سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری درج ہوا۔ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5  اور پہلگام میںکم سے کم 8.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.8 رہا۔ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 3.9 ڈگری  ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ، بٹوٹ میں 3.6 جبکہ بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ریکارڈ کیا گیا۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.4  کرگل میںمنفی 18.6 اور دراس میں منفی 25.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔