کنگن//دو روز تک بند رہنے کے بعد منگلوار کو سرینگر لداخ شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بحال کیا گیا۔تازہ برفباری کی وجہ سے 434کلو میٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ کو حکام نے احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں دراس اور سونہ مرگ میں چھوٹی بڑی 152گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں جس کے بعد پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر دراس اور زوجیلا سے سوموار شام تک برف ہٹایا گیا ۔ سونہ مرگ میں تعینات ٹریفک پولیس کے ڈی ٹی آئی انسپکٹر نویت ورما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منگلوار صبح ساڈے دس بجے سونہ مرگ سے کرگل اور لداخ کی طرف 152مسافر اور مال بردار گاڈیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود زوجیلا درے پردن بھر ٹریفک کی نگرانی کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم سازگار رہا تو آج کرگل سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔