سرینگر// محکمہ تعلیم کی طرف سے سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ سے طالب علموں کے ایک گروپ کوہری جھنڈی دکھا کرانڈومان نکوبارکے دورے پر روانہ کیا۔40 طالب علموں پر مشتمل یہ گروپ انڈومان نکوبار میں تعلیمی سرگرمیوں سے آگہی حاصل کرنے کے علاوہ چنئی میں بھی درس و تدریس کے مختلف خد و خال کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرے گااور وہاں موجود سابق صدر اے پی عبدالکلام کے نام سے منسوب میوزیم کا بھی دورہ کرے گا۔ طالب علموں نے کہا کہ اُنہیں حالیہ دسویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سلسلے میں منتخب کیا گیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے کہا کہ ریاست سے سال 2018 کے دوران 10000طالب علموں کو ایسے دوروں پر روانہ کیا جا رہا ہے جس کے لئے انسانی وسائل کی فروغ سے متعلق مرکزی وزارت کی طرف سے ریاست کو مکمل تعاون مل رہا ہے۔
سرینگر سے 40 طلبہ انڈومان نکوبار کی سیر پر روانہ
