سرینگر ایئرپورٹ پر سامان سے گرینیڈ برآمد، فوجی اہلکار گرفتار

نیوز ڈیسک
بڈگام// پیر کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک فوجی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ہوائی اڈے کی سیکورٹی نے اس کے سامان سے ایک دستی بم برآمد کیا۔

 

سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈراپ گیٹ پر اسکریننگ کے دوران، چھٹی پر جانے والے فوجی اہلکاروں کے سامان سے ایک ایچ ای (ہائی ایکسپلوسیو) ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا اور اسے پوچھ گچھ کے لیے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

 

فوجی اہلکار کی شناخت 42 آر آر کے بالاجی سومپتھ کے طور پر کی گئی ہے اور اسے پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔