بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر،سپر اسپیشلٹی ہسپتال سری نگر اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں 3 دائروں پر مبنی تدریسی ڈھانچے کا نفاذ عمل میں لانے کا اعلان کیا۔محکمہ صحت و طبی تعلیم نے کہا کہ حکومت نے انتظامی کونسل میں کئی ایک احکامات کے ذریعے جموں کشمیر کے3ہسپتالوں میں تدریسی عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ سازی کو منظوری دی۔ ان احکامات کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور سرینگر میں لیکچراروں کی287اسامیوں کو اپ گریڈ کرکے اسسٹنٹ پروفیسروں کے طور پر ہری جھنڈی دکھائی۔ان لیکچراروں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں 153 اور گورنمنٹ میڈیکل کالج، جموں میں 134 اسامیاں شامل ہیں۔ محکمہ نے لیکچراروں کی136 اسامیوں کو کم کرنے کو منظوری دی جن میںگورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں 46 اور گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں 90 اسامیاں شامل ہیں۔گورنمنٹ میڈیکل کالج وسپر اسپیشلٹی ہسپتال جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج وسپر اسپیشلٹی ہسپتال سری نگر کے مختلف شعبوں میں 3 دائروں پر ،مشتمل ڈھانچے کی منظور شد قوت میں تمام شعبہ جات میں لیکچراروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ان احکامات کے نتیجے میں، گورنمنٹ میڈیکل کالج وسپر اسپیشلٹی اسپتال جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج وسپر اسپیشلٹی اسپتال سری نگر میں مختلف شعبوں کے موجودہ لیکچراروں کو اسسٹنٹ پروفیسر (لیول- 11) کے طور پر اپ گریڈ کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق میڈیکل کالج سرینگر میںاناٹومی شعبے میں3پروفیسر،3ایسو سی ایٹ پروفیسر اور10اسسٹنٹ پروفیسر ہونگے جبکہ شعبہ اینستھیزیالوجی میں5پروفیسر،7 ایسو سی ایٹ پروفیسر اور23اسسٹنٹ پروفیسر ہونگے تاہم شعبہ بائیو کیمسٹری2پروفیسر ایک ایسو سی ایٹ پروفسیر اور6اسسٹنٹ پروفیسر ہونگے۔شعبہ کمیونٹی میڈیسن2 پروفیسرروں، ایک ایسو سی ایٹ پروفسیر اور7 اسسٹنٹ پروفیسروں،شعبہ جلد وینیرولوجی اور جذام ایک پروفیسر، 2ایسو سی ایٹ پروفیسروں اور6 اسسٹنٹ پروفیسروں کے علاوہ شعبہ فارنسک میڈیسن اینڈ ٹوکسیولوجی ایک پروفیسر،2ایسو سی ایٹ پروفسیروں اور4اسسٹنٹ پروفیسروں پر مشتمل ہوگا۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق شعبہ میڈیسن میں7پروفیسر،6ایسو سی ایٹ پروفسیر اور19اسسٹنٹ پروفیسر ہونگے جبکہ شعبہ عمومی جراحی میں 7پروفیسر، 6ایسو سی ایٹ پروفیسر اور18اسسٹنٹ پروفیسروں کے علاوہ شعبہ مائکرو بیالوجی میں2 پروفیسر، 3ایسو سی ایٹ پروفیسر اور8 اسسٹنٹ پروفیسر ہونگے۔ آرڈر کے مطابق سپر سپیشلٹی اسپتال سرینگر میں شعبہ امراض قلب میں3پروفیسر،3ایسو سی ایٹ پروفیسر اور7 اسسٹنٹ پروفیسر ہونگے جبکہ کارڈیو ویسکولر سرجری میں میں ایک پروفیسر،ایک ایسو سی ایٹ پروفیسر اور3اسسٹنٹ پروفیسر ہونگے ۔کلینیکل ہیماٹولوجی بھی ایک،ایک پروفیسر اور ایسو سی ایٹ پروفیسر کے علاوہ2اسسٹنٹ پروفیسروں پر مشتمل ہوگا جبکہ اینڈو کرائنولوجی اور میڈیکل گیسٹرلوجی شعبوں میں ایک پروفیسر،ایک ایسو سی ایٹ پروفسیر اور3اسسٹنٹ پروفیسر ہونگے۔ جموںکے میڈیکل کالج اور سپر سپیشلٹی اسپتال میں بھی اسی طرح تمام شعبہ جات میں3دائروں پر مشتمل تدریسی عملہ ہوگا۔