سرینگر//سرینگر اور بڈگام اضلاع میں چنائو فہرستوں کی سپیشل سمری اور رویژن کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیراحمد خان کی صدارت میں ای آر اووز، اے ای آر اووز، ڈی آئی او اور ای این ٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔غیراندراج مستحق شہریوں کے اندراج،جاں بحق ہوئے رائے دہندگان کو فہرستوں سے خارج کرنے،مستقل طور منتقل ہوئے رائے دہندگان ،فہرستوں میں تصحیح پولنگ اسٹیشنوں،کنبوںکی تقسیم،الیکٹورل رولز کی ڈرافٹ پبلیکیشن ،دعوے اور اعتراضات داخل کرنے،جانکاری مہم کی تیاری،بی ایل اووز کی طرف سے گھر گھر جانچ،کئی بار کئے گئے اندراج کو ہٹانے شفافیت کے عمل اور دیگر امور اور پہلوئوں پر میٹنگ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے چنائو آفیسر کو 30نومبر تک پول سمری رویژن کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے اس پورے عمل کے لئے متعلقہ آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا۔