سرینگر ائرپورٹ| 100پروازیں چلیں

اشفاق سعید
سرینگر// سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کے روز  100 پروازیں چلیںجس میں 16110 مسافروں نے سفر کیا ۔یہ ریکاڈ توڑ تھا جس دوران سب سے زیادہ ابھی تک مسافروں نے ایک دن میں سفر کیا ہے ۔ائر پورٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان کے مطابق 50 مختلف پروازوں کے ذریعے 8,178 مسافر سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچے جبکہ 7,932 مسافر اتنی ہی پروازوں سے روانہ بھی ہوئے۔ ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے کچھ روز سے فلائٹوں اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے ۔قبل ازیں 11 اپریل 2022 کو ائر پورٹ ٹریفک کا مصروف ترین دن تھا۔ 51 پروازوں میں 7,305 مسافروں کی آمد ہوئی اور 51 پروازوں میں 7,894 مسافر مختلف شہروں کیلئے شیڈول پروازوں میں چلے گئے۔ اُس دن ترجمان نے کہا کہ مجموعی طور پر102 پروازوں میں 15,199 مسافروں کی آوا جاہی ہوئی۔جبکہ اس سے قبل28 مارچ کو ہوائی اڈے پر مصروف ترین دن تھا جب ریکارڈ 90 پروازیں 15,014 مسافروں کو لے کر سرینگر ہوائی اڈے پر اڑان بھریں۔ حکام نے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر ایک نئی ٹرمینل عمارت تعمیر کریں گے تاکہ مزید مسافروں کو ٹھہرایا جا سکے۔